یتیم بچوں کی زندگی بدلنے والے مشہور اداکار

57 Views

1497101694dailyausaf

ممبئی(ویب ڈیسک)یتیمی اور مسکینی پوری دنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے،ہر جگہ ایسے بچے موجود ہوتے ہیں جو زندگی میں والدین جیسی نعمت سے محروم ہوتے ہیں ،لیکن کچھ خوش قسمت بچے ایسے بھی ہوتے ہیں جو والدین نہ ہونے کے باعث ایک اچھی اور بھرپور زندگی گزارتے ہیں۔ بولی وڈ فلم انڈسٹری بھی ایسی کہانیوں سے بھری پڑی ہے جہاں مشہور ومعروف اداکاروں نے یتیم ،غریب بچوں کو سہارا دے کر ان کی زندگی بدل دی ،اور آج وہ لوگ ایسی زندگی گزار رہے ہیں جس کا لوگ صرف تصور ہی کرسکتے ہیں۔ (متھن چکربرتی)بھارتی اداکارمتھن چکر برتی جتنے باصلاحیت اداکار ہیں اس سے کہیں زیادہ نیک دل انسان ہیں ،انہوں نے بھارتی ریاست کولکتہ میں ردی کی ٹوکری میں پڑی ہوئی بچی کو نہ صرف اٹھایا بلکہ اسے قانونی طور پر گود لیا اور اس کی پرورش کا ذمہ بھی اٹھایا ،اس بچی کا نام انہوں نے ایشانی رکھا ،واضح رہے کہ متھن چکر برتی کے 3 بیٹے پہلے سے موجود ہیں۔(سبہاش گھائی)بولی وڈ کے معروف ہدات کار سبہاش گھائی اپنے دل میں لوگوں کیلئے بے انتہا درد رکھتے ہیں ،جس کا ثبوت ان کی فلم ‘اقبال’ ہے جس میں انہوں نے معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا ہے۔
فلموں سے ہٹ کر حقیقت میں سبہاش گھائی نے ایک بے سہارا بچی میگھنا کو گود لے کر اس کی زندگی بدل دی ہے۔(پریتی زنٹا)معروف اداکارہ پریتی زنٹا فلموں کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں ،انہوں نے بھارت کے ‘مدر مریکل اسکول’ کے 34 بچوں کی تعلیم اور پرورش کا ذمہ اٹھایا ہے۔(سشمیتا سین)سابق ملکہ حسن اور مشہور اداکارہ سشمیتا سین نے 2 یتیم بچیوں(رینی اور علیسا) کو قانونی طور پر گود لیا ہے ،ان کی دونوں بیٹیاں اکثر سشمیتا کے ساتھ میڈیا پر نظر آتی ہیں۔(روینہ ٹنڈن)بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ روینہ ٹنڈن نے صرف 21 سال کی عمر میں2 لڑکیوں (پوجا اور چھایا) کو گود لیا،ان کے اس اقدام پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا کہ اتنی چھوٹی سی عمر میں 2 بچیوں کی ذمہ داری اٹھاناٹھیک نہیں لیکن انہوں نے کسی کی پرواہ نہیں کی،روینہ نے اپنی ایک بیٹی کی شادی کردی ہے اور نانی بن چکی ہیں۔(سلمان خان)بولی وڈ کے دبنگ سلمان خان کے والد سلیم خان نے 2 سالہ بچی ارپیتا کو فٹ پاتھ سے اٹھا کر شہزادیوں والی زندگی دی،ارپیتا کی شادی 2014 کی مشہور شادیوں میں سے ایک تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.