کوٹلی، پولیس کی ایک اوربڑی کاروائی‘30لیٹرسے زائدشراب ‘2عددپستول بمعہ1 0 راؤند کے پکڑاگیا

75 Views

1496239117dailyausaf

کوٹلی(آئی این پی)کوٹلی پولیس کی ایک اوربڑی کاروائی،نوجوانوں کامستقبل داؤپرلگنے سے بچ گیا،پیشہ ورعامرولدصادق 30لیٹرسے زائدشراب ،2عددپستول بمعہ1 0 راؤند کے پکڑاگیا،ملزم حوالات بند،پرچہ درج مزیدسنسنی خیزانکشافات کی توقع،عوام علاقہ کاایس پی کوٹلی کوزبردست خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق ایس پی کوٹلی چوہدری ذوالقرنین سرفرازکی خصوصی ہدائت پرایس ایچ اوتھانہ سٹی کوٹلی سردارافتخارکی زیرنگرانی چوکی افسرتتہ پانی محمداشفاق نے ہمراہ نفری کاروائی کرتے ہوئے تتہ پانی کے مقام سے 30لیٹرسے زائدشراب،2عدد پستول بمعہ10راؤندبرآمدکرتے ہوئے ملزم عامرولدصادق کوگرفتارکرکے حوالات بند کردیاہے پولیس کاکہناہے کہ ملزم عامرولدصادق عادی،پیشہ ورمنشیاتی ہے اورا س سے قبل بھی عامرپرمنشیات کے پرچہ جات ہوچکے ہیں
جن میں شراب نوشی،شراب فروخت کرنے،بلوہ،آرمڈایکٹ ودیگردفعات کے تحت بھی پرچہ جات ہیں۔ایس پی کوٹلی چوہدری ذوالقرنین سرفرازنے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایسے منشیاتی ،سماج دشمن عناصرجومعاشرے میں بگاڑ،تباہی بالخصوص نوجوان نسل کی تباہی کاباعث بنتے ہیں کوکسی صورت معاف نہیں کیاجائے گامنشیات ودیگرنشہ جات ہماری نوجوان نسلوں کوتباہ کررہے ہیں ایسے کام میں ملوث اورایسے گھٹیادھندہ کرنے والے کسی بھی شخص کومعاف نہیں کیاجائے عوام،شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ایسے لوگ جومعاشرے میں شراب،نشہ،منشیات کے کاروبارمیں ملوث ہوں،معاشرے کے اندربگاڑ،نفرت،تخریب کاری کرنے کی کوشش میں ہوں اورہماری نوجوان نسل کوتباہ کررہے ہوں کے حوالہ سے فوری طورپرپولیس کومطلع کیاجائے تاکہ ایسے عناصرکافوری سدباب کیاجائے اورہماری آنے والی نسلیں برائیوں سے محفوظ رہ سکیں۔ دوسری طرف عوام علاقہ،شہریوں،سیاسی وسماجی رہنماؤں نے ایس پی کوٹلی چوہدری ذوالقرنین ،ایس ایچ اوتھانہ سٹی کوٹلی سردارمحمدافتخارودیگرتمام پولیس اہلکاران کویکے بعددیگرے کایاب کاروائیاں کرنے پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کایقین دلایاہے۔

2 comments

  1. WOW јust wһat I was looking for. Сame here bby searching
    for clash of clans hack top apps for android 2014

  2. I think this is among the most significant info for me.
    And i am glad reading your article. But want to remark on some general things, The website style is wonderful, the articles
    is really great : D. Good job, cheers

Leave a Reply

Your email address will not be published.