چینی ہسپتال کا آپریشن تھیڑمیدان جنگ میں تبدیل

44 Views

ccccc
بیجنگ(این این آئی)چین کے اسپتال کے آپریشن تھیڑمیں سرجن اورنرس کے ایک دوسرے پرتابڑتوڑحملوں کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے،برطانوی اخبارکے مطابق انٹرنیٹ پر گردش میں آنے والے ویڈیو کلپ میں چین کے ایک ہسپتال میں ہونے والی لڑائی کا منظر صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے مطابق پہلے مذکورہ نرس نے اپنے دستانے اتار کر پھینکے اور پھر غصے میں اپنے ساتھ کھڑے سَرجن کو ایک مکا رسید کیا۔ بس پھر تو گویا سَرجن غْصے سے دیوانہ ہو گیا اس نے آپریشن تھیٹر کے بستر پر دراز مریض کا بھی خیال نہ کیا اور جوابی کارروائی میں اپنی گرل فرینڈ نرس کو تابڑ توڑ مْکّے رسید کرتا چلا گیا یہاں تک کہ وہ زمین پر گر گئی۔اس پْرتشدد منظر نامے کا خاتمہ ہسپتال میں موجود دیگر ڈاکٹروں اور اہل کاروں کی مداخلت پر ہوا۔ اخبار نے ہسپتال میں عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ سرجن نے اپنی گرل فرینڈ نرس پر الزام لگایا ہے کہ اس نے پروٹوکول کی خلاف ورزی کی جو جھگڑا شروع ہونے کی بنیاد ہے۔ویڈیو دیکھئے

Leave a Reply

Your email address will not be published.