چوہدری نثار کی شاندار انٹر ی ، آتے ہی اہم رہنما کو وزیر اعظم کی لسٹ سے نکا ل دیا

85 Views

eeee

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وفاقی حکومت کے درمیان وزیر اعلیٰ پنجاب نے پل کاکردار ادا کیا ہے۔نئے متوقع وزیراعظم کے لیے خواجہ آصف کا نام نکال دیا گیا ۔وزیراعظم کی عدالت عظمیٰ سے نااہلی کے ممکنہ فیصلہ کے بعد نئی متحدہ مسلم لیگ کے معرض وجودآنے کا بھی قوی امکان ہے ،نئی مسلم لیگ کی قیادت کے لیے چوہدری نثار فیورٹ قرار دیدیئے گئے ہیں۔مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چوہدری نثار علی خان سے گزشتہ شب ہی وزیراعلی ٰ پنجاب شہبازشریف نے فون پر گفتگو کر کے اعتماد میں لیا کہ مری میں نئے وزیر اعظم کے لیے فیصلہ نہیں کیا جارہا ہے ،تاہم وزیراعظم کی نااہلی پر نئے وزیر اعظم کے لیے مشاورت میں وفاقی وزیر داخلہ کو شامل کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے یقین دلایا کہ خواجہ آصف کو وزیراعظم نہیں بنایا جائے گا ،خواجہ آصف کے بغیر جو بھی وزیر اعظم بنا تو اس حوالے سے باہمی مشاورت کی جائیگی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی کے سپیکرسردارایازصادق ہنگامی طور پر وزیراعظم محمدنوازشریف سے ملنے سوات شانگلہ پہنچ گئے اہم پارلیمانی امور کے بارے میں وزیراعظم نے اہم ہدایات دی ہیں سپیکرسردارایازصادق کو وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا بھی پھرپور اعتمادحاصل ہے ۔

وزیراعظم محمدنوازشریف نے اہل خانہ کے ہمراہ اتوار کودن سوات شانگلہمیں گزارا وہیں ہنگامی طور پرقومی اسمبلی کے سپیکرسردارایازصادق کو بھی بلوالیاگیا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمدنوازشریف نے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے معاملے پر بھی سپیکر سے مشاورت کی کیونکہ سردارایازصادق اور چوہدری نثارعلی خان کے درمیان نہ صرف قریبی تعلقات ہیں بلکہ اہم معاملات پر دونوں رہنماؤں میں ہم آہنگی بھی پائی جائی تھی کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں چوہدری نثارعلی خان کوسردارایازصادق بحثیت وزیراعظم قابل قبول ہونگے۔ذرائع کے مطابقسوات میں اہم ملاقات میں وزیراعظم نے سپیکر اہم سیاسی و پارلیمانی معاملات کے ضمن میں اہم ذمہ داری سپردکی ہے سپیکر سے اس ملاقات میں وزیراعظم انتہائی پرسکون اور مطمئن تھے اور وہ انھیں کسی بھی قسم کی فکر مندی یا کوئی اندیشہ ہرگزلاحق نہیں تھا اور نہ کسی قسم کی پریشانی کا کوئی تاثر تھا ۔

4 comments

  1. I’m really loving the theme/design of your web site.
    Do you ever run into any internet browser compatibility issues?

    A number of my blog audience have complained about my
    website not working correctly in Explorer but looks great in Safari.
    Do you have any suggestions to help fix this issue?

    Ajax tröja

  2. Membeгs LOVE іt when models use audio to interact.

  3. I do not know if it’s just me or if everyone else encountering problems with your website.
    It appears as though some of the text in your posts are running off
    the screen. Can someone else please provide feedback and let
    me know if this is happening to them too?
    This could be a issue with my internet browser because I’ve
    had this happen before. Kudos

  4. Sometimes I’m not a good mom and, well, that’s life.

Leave a Reply

Your email address will not be published.