ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے سعید اجمل کی خدمات کرنے کا فیصلہ

61 Views

فیصل آباد:(ویب ڈیسک) کھیلوں کے میدانوں کو آباد کر نے اور کرکٹ کیلئے نئے ٹیلنٹ کی کھوج کیلئے ضلعی انتظامیہ نے بیڑا اُٹھایا تو لیجنٹ کرکٹر سعید اجمل کو شہر بھر سے ہونہار اور باصلاحیت نوجوانوں کی تلاش ڈویژنل پبلک سکول کی گراؤنڈ میں کھینچ لائی۔
ڈھول کی تھاپ اور تالیوں کی گونج میں سعید اجمل نے کرکٹ کے متوالوں کے ٹرائل لیئے تو وہ بھی کہہ اُٹھے کہ صنعتی شہرمیں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں یہی نہیں سعید اجمل کو سلیکٹڈ بچوں کی تربیت کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔
بچے بھی سعید اجمل سے ٹریننگ لے کر ملکی و غیر ملکی سطح پر کرکٹ کے میدان میں ملک کا نام روشن کرنے کیلئے کافی پرجوش ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.