عمران خان نے ایسے کون سے کاغذات جمع کروائیے۔۔۔جس سےکھلبلی مچ گئی ؟

101 Views

1499427135dailyausaf
اسلام آباد (ویب ڈیسک)عدالت عظمیٰ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی عوامی عہدہ کے لئے نا اہلیت سے متعلق زیر سماعت مقدمہ میں مسول علیہ عمران خان کی جانب سے ایک نئی متفرق درخواست کے ذریعے بنی گالہ اراضی کی خریداری سے متعلق منی ٹریل جمع کرا دی گئی ہے،جمعرات کے روز نعیم بخاری ایڈووکیٹ کے ذریعے جمع کروائی گئی اضافی دستاویزات میں بنی گالہ کی پراپرٹی خریدنے کے لئے عمران خان کی سابق

اہلیہ جمائمہ سے راشد علی خان کو دی جانے والی رقم کی تفصیلات بھی شامل ہیں،جواب میں کہا گیا ہے کہ جمائما کی جانب سے عمران خان کو دینے کے لئے چار کروڑ چوراسی لاکھ روپے راشد خان کے نام پر منتقل کئے گئے تھے ، قانون کے مطابق بیرون ملک کمائی گئی آمدن پر نہ تو کوئی ٹیکس لاگو ہوتا ہے اور نہ ہی اسے پاکستان میں مالیاتی گوشواروں میں ظاہر کرنا ضروری ہے، مسول علیہ عمران خان نے جواب میں مزید کہا ہے کہ بنی گالہ کی ایڈوانس رقم میں نے خود جمع کرائی تھی ،جمائمہ سے رقم ادھار لیکر پاکستان بھجوائی گئی تھی ،اور میں نے 2002 کے انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں ادا کی گئی رقم کو ظاہر کیا تھا ،جمائمہ کی جانب سے تمام رقم کی تفصیلات جمع کرا چکے ہیں اب اسکا چارٹ جمع کرا رہے ہیں، جواب میں مسول علیہ نے درخواست گزار حنیف عباسی کی جانب سے عائد کئے گئے تمام تر الزامات کی تردید کی ہے، جواب میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے پاس کسی بھی قسم کا ریکارڈ طلب کرنے کا اختیار ہے، مسول علیہ نے متفرق درخواست کے ساتھ جمائمہ خان کی جانب سے انہیں بھجوائی گئی رقم کے منی ٹریل کا چارٹ بھی عدالت میں جمع کرایا ہے۔

9 comments

  1. You’ve got the most effective web pages.

  2. You’re an extremely practical website; couldn’t make it without ya!

  3. I benefit from browsing your site. Kudos!

  4. thank so much for your website it assists a whole lot.

  5. I enjoy this website – its so usefull and helpfull.

  6. I love this website – its so usefull and helpfull.

  7. Thanks really valuable. Will certainly share website with my buddies.

  8. Sustain the spectacular job !! Lovin’ it!

  9. Rather revealing, looking forth to coming back.

Leave a Reply

Your email address will not be published.