سپریم کورٹ کاچیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کےخلاف مقدمہ درج کا حکم

137 Views

JIT (1)
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق جسٹس اعجازافضل خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے3 رکنی خصوصی بینچ پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کی۔سماعت کےآغاز میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نےرپورٹ پیش کی۔

عدالت عظمیٰ میں سماعت کےآغازپرسپریم کورٹ کی جانب سےکہاگیا کہ ایف آئی اے نےظفرحجازی کو ریکارڈ ٹمپرنگ کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

جسٹس عظمت سعید نےسماعت کےدوران اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئےکہاکہ کیا آج مقدمہ درج ہوجائے۔جس پراٹارنی جنرل نےکہاکہ ظفرحجازی پرفوجداری مقدمہ درج کرنےکی سفارش کی تھی۔

جسٹس عظمت سعید نےکہاکہ یہ بھی سامنےآناچاہیےکس کےکہنےپرٹیمپرنگ ہوئی،جس پرچیئرمین ایس ای سی پی کے وکیل نےجواب دیا کہ ٹیمپرنگ جےآئی ٹی سے10ماہ پہلےکی ہے۔

جسٹس اعجازالاحسن نےکہاکہ مسئلہ ریکارڈٹیمپرنگ کاہوتاہے،جس پر اٹارنی جنرل نےجواب دیاکہ ٹیمپرنگ ہوئی تواس کی بھی تحقیقات ہوں گی۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نےچیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کےخلاف مقدمہ درج کا حکم کا دے دیا۔

خیال رہےکہ جے آئی ٹی کےارکان جب سپریم کورٹ پہنچے تو ان کے ساتھ دو باکس بھی کمرہ عدالت میں لے جائے گئے جن پر لفظ ’ثبوت‘انگریزی میں تحریر تھا۔

وزیراعطم میاں محمدنوازشریف کی صاحبزادی مریم نوزنے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنےپیغام میں کہاکہ شریف فیملی پرثبوت نہ دینےکےالزامات لگائےجاتےہیں،الزام لگانےوالے1960سےاب تک کےثبوتوں کی ٹرالی دیکھ لیں۔

3 comments

  1. We are a gaggle of volunteers and starting a new scheme in our community.
    Your web site offered us with helpful info to work on. You have done a formidable job
    and our whole community might be grateful to
    you. https://trumaleenhancement.net/

  2. Hi, just wanted to mention, I enjoyed this post.
    It was helpful. Keep on posting! https://biothrivexalphaextreme.com/

  3. I really love your website.. Very nice colors &
    theme. Did you develop this site yourself? Please reply back as I’m looking to create my own personal blog and would love to know where you got this from or just
    what the theme is named. Thank you! https://biogenicsketo.org/

Leave a Reply

Your email address will not be published.