سرینگر،مقبوضہ کشمیرمیں چوتھے روز بھی تعلیمی ادارے بند رہے

56 Views

1496326114dailyausaf

سرینگر۔یکم جون (اے پی پی) مقبوضہ وادی کشمیرمیں بیشتر سکولوں اور کالجوں میں جمعرات کو چوتھے روز بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کٹھ پتلی انتظامیہ نے ہفتہ کے روز ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزار بٹ کی شہادت کے بعد طلبا کے مظاہروں کے پیش نظر تعلیمی اداروں بند رکھنے کی ہدایت جاری کی تھی ۔ حکام کے مطابق سرینگر ، بڈگام ، گاندربل ، اسلام آباد ، کولگام ، شوپیاں ، پلوامہ اور دیگر علاقوں کے تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.