سابق یونانی وزیراعظم کی کار میں دھماکہ

65 Views

1495795121dailyausaf

ایتھنز(ویب ڈیسک)یونان کے سابق وزیراعظم لوکاس پاپا ڈیموس بم دھماکے میں زخمی ہوگئے، دھماکا ان کی کار میں ہوا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ایتھنز میں سابق وزیراعظم کی گاڑی میں نصب بم سے ہوا، ان کے ساتھ گاڑی میں موجود دو دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تینوں افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ہوش میں ہیں۔ترجمان نے اس دھماکے کو ایک حملہ قرار دیا۔
یونان کے موجودہ وزیراعظم کو اس واقعہ سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے اور عہدیداروں کے مطابق انھیں مسلسل با خبر رکھا جائے گا۔کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ملک میں مالیتی بحران کے بعد وزیراعظم جارج پاپاندریو مستعفی ہو گئے تھے، جس کے بعد لیوکاس پاپاڈیموس نے 2011 اور 2012 کے دوران چھ ماہ کے لیے وزارت عظمی کا قلمدان سنبھالا تھا۔69 سالہ پاپا ڈیموس ایک قابل احترام ماہر معیشت اور یورپین سینٹرل بینک کے سابق ڈپٹی گورنر رہ چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.