جرمنی میں انسانی سمگلنگ کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار

109 Views

7برلن(آئی این پی ) جرمنی میں انسانی سمگلنگ کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن پولیس نے آگسبرگ اور ورسبرگ کے علاقوں میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار پاکستانیوں کی عمر 23 اور 24 برس بتائی جاتی ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار افراد دیگر ساتھیوں کے ہمراہ غیر قانونی طریقے سے غیر ملکیوں کو جرمنی اور دیگر یورپی ملکوں میں سمگل کرتے تھے جس کے لیے غیر ملکی افراد کے ویزوں میں تبدیلی اور جعلی پاسپورٹوں کا استعمال بھی کیا جاتا تھا جب کہ گرفتار پاکستانی شہری انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم گروہ کے لیے کام کرتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

5 comments

  1. Wow, attractive portal. Thnx …

  2. You’ve gotten very good information listed here.

  3. Amazing….such a invaluable site.

  4. I benefit from checking your website. Thanks for your time!

  5. Wow, lovely site. Thnx …

Leave a Reply

Your email address will not be published.