تحریک انصاف سے رابطوں کا انکشاف ، پیپلز پارٹی نے اپنے ایک اور اہم رہنما پر بجلیاں گرا دیں

113 Views

na-64(1)
بھلوال(نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن سے پیپلزپارٹی کی جنرل سیکرٹری شپ سے استعفیٰ لے لیا ہے۔
اور آئندہ چند دنوں میں وسطی پنجاب کے نئے جنرل سیکرٹری کے نام کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔ پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق استعفیٰ ندیم افضل چن کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے رابطوں کی وجہ سے لیا گیا۔ اس سلسلہ میں پیپلزپارٹی کے مقامی رہنمائوں نے تصدیق کی مگر ندیم افضل چن سے رابطہ نہیں ہوسکا۔ جبکہ ندیم افضل چن جو بیرون ملک کے دورہ پر ہیں نے گزشتہ ماہ کے آخر میں وطن لوٹنا تھا مگر اب وہ پندرہ جولائی کو وطن واپس آرہے ہیں۔ یاد رہے کہ ندیم افضل چن کے قریبی عزیز نذر محمد گوندل نے سولہ جولائی کو عمران خان کو اپنے ڈیرہ منڈی بہاء الدین پر چائے کی دعوت دے رکھی ہے۔ جہاں بعض اعلانات متوقع ہیں۔ ادھر بعض پیپلزپارٹی کے حلقے ندیم افضل چن کے پیپلزپارٹی چھوڑنے کی اطلاعات غلط کہہ رہے ہیں۔

One comment

  1. Are you having problems getting very much targeted traffic to your
    site as you’ve always dreamed of? It is really possible to do
    right and takes short while. I been recently working on SEO to acquire good 1
    1/2 to 2 years. https://918Kiss.host/downloads

Leave a Reply

Your email address will not be published.