بھارت کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا خطرہ

152 Views

ممبئی : بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر نے خبردار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اصلاحات کے مطالبے کے نتیجے میں بھارت آئندہ سال انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے محروم ہو سکتا ہے ۔ سپریم کورٹ کو جسٹس لودھا کمیٹی نے تجویز پیش کی تھی کہ آئی پی ایل سیزن دو ہزار سترہ کے بعد پندرہ دن تک بھارتی ٹیم کا کوئی میچ نہ رکھا جائے اور سپریم کورٹ نے اس پر عمل کرنے کا حکم دیا تھا ، تاہم بی سی سی آئی نے اس کی مخالفت کی ہے ۔ یاد رہے کہ آئی پی ایل ختم ہونے کے چند دن بعد یکم جون سے چیمپئنز ٹرافی کا آغاز ہو جائے گا اور موجودہ حکم نامے پر عمل کرنے کی صورت میں بھارت میگاایونٹ میں شرکت نہیں کر سکے گا ۔ پندرہ دن تک کرکٹ نہ کھیلنے کی پابندی لگانے کا مقصد کھلاڑیوں کو آرام کا موقع فراہم کرنا ہے لیکن بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ اس وقفے کے نتیجے میں بھاری مالی نقصان کے ساتھ کرکٹ کیلنڈر کو دوبارہ شیڈول کرنے جیسی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑے گا ۔ انوراگ ٹھاکر کے مطابق انہیں فی الوقت یہ معلوم نہیں ہے کہ بھارت آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کر سکے گا یا نہیں کیونکہ سفارشات کی روشنی میں آئی پی ایل سے پہلے اور بعد میں پندرہ دن کا وقفہ دینا ہو گا ۔

One comment

  1. Undeniably believe that which you stated. Your favorite reason seemed to be on the
    net the simplest thing to be aware of. I say to you, I certainly
    get irked while people consider worries that they plainly do not know
    about. You managed to hit the nail upon the top as well as defined
    out the whole thing without having side-effects , people can take
    a signal. Will probably be back to get more. Thanks

    Roma Fotballdrakt

Leave a Reply

Your email address will not be published.