اوپن یونیورسٹی پروفیشنل ڈویلپمنٹ کےلئے 9 زرعی، 4 ٹیکنیکل اور 10 اوپن ٹیک کورسز متعارف کرائے گی

49 Views

aiousاسلام آباد ۔ 29 جون (ویب ڈیسک) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیشنل ڈویلپمنٹ اور ناخواندہ یا کم تعلیم یافتہ افراد کو روزگار کمانے کے قابل بنانے کےلئے9 زرعی ¾ چار ٹیکنیکل اور 10 اوپن ٹیک کورسز متعارف کرائے گی جس کا مقصد صرف اور صرف معاشرے کے نظر انداز طبقہ کی مدد یا دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو پیشہ وارانہ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کیا۔ چھ ماہ دورانیہ کے زرعی کورسز میں پودوں کی حفاظت ¾ تیل دار فصلوں کی کاشت ¾ فارم مشینری ¾ باغبانی کے جدید عملی طریقے ¾ نفع بخش زرعی مہارتیں ¾ مرغبانی ¾ جدید زراعت ¾ گھریلو اور زرعی امور کا انتظام اور ڈیری فارمنگ شامل ہیں۔ ان تمام کورسز میں یکم اگست سے داخلوں کا آغاز کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق وائس چانسلر کے احکامات پراور ان کی ماہرانہ سرپرستی میں یونیورسٹی کے نصابات باالخصوص ان تمام پروگراموں کے نصابات پر نظرثانی کی جا رہی ہے جن کا زیادہ تر کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یکم اگست سے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپسز اوررابطہ دفاتر سے حاصل کئے جا سکیں گے۔ میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے ڈاﺅن لوڈ بھی کئے جا سکیں گے۔ یکم اگست سے شروع ہونے والے داخلوں میں ٹیکنیکل کورسسز میں آٹو سروسنگ ¾ الیکٹریکل وائرنگ ¾ بنیادی برقیات اور گھریلوبرقی آلات کی دیکھ بھال اور مرمت جبکہ اوپن ٹیک کورسسز کے ذیل میں الیکٹریشن ¾ ریفریجریشن اینڈ ائیرکنڈیشننگ ¾ پلمپنگ ¾ سٹیل فکسر ¾ سول سروئیر ¾ کوانٹٹی سروئیر/سول ڈرافٹسمین ¾ ویلڈنگ )الیکٹرک(¾ الیکٹریکل وائرینگ ¾ موٹر وائنڈنگ اور کمپیوٹر ہارڈوئیر اینڈ سافٹ وئیر

One comment

  1. Very good blog! Do you have any tips for aspiring writers?
    I’m planning to start my own site soon but I’m a little lost on everything.
    Would you advise starting with a free platform like WordPress or go for a paid option? There
    are so many choices out there that I’m totally overwhelmed ..
    Any suggestions? Thanks! http://corcoran13mcgee.thesupersuper.com/post/the-perils-of-going-a-good-exclusive-protein-diet

Leave a Reply

Your email address will not be published.