امریکا نئے نائن الیون جیسے سانحے سے بچنے کیلئے تیار رہے، ایرانی وزیر خارجہ

102 Views

iran

تہران(ویب ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے دورہ کے دوران سعودی عرب کے حکمرانوں کے ساتھ نئے نائن الیون سے بچنے کے حوالے سے بھی مشورہ کر لیں۔جواد ظریف نے لندن کے العربیہ الجد ید نیوز نیٹ ورک میں 21 مئی کو لکھے گئے ایڈیٹوریل میں کہا کہ اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو خطے سمیت اپنے دوست مغربی ممالک میں دہشت گردی روکنے اور نائن الیون جیسے حملوں سے بچنے کیلئے مذاکرات کرنے چاہیں تاکہ دہشتگردوں کے مددگاروں کو خطے میں آگ لگانے سے روکا جا سکے۔خبر رساں ادارے نے بتایا کہ جواد ظریف نے مزید لکھا کہ ہو سکتا ہے کہ امریکیوں کو جلد ہی اس بات کا پتہ چل جائے کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کس نے گرایا، کیونکہ ان کے پاس انتہائی خفیہ دستاویزات ہیں، ہو سکتا ہے آپ کو دستاویزات دیکھنے کے بعد پتہ چلا کہ یہ سعودی تھے، بحرھال آپ کو جلد پتہ لگ جائے گا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنی صدارتی مہم کے دوران رواں سال کے ماہ فروری میں اپنے سپورٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی خفیہ دستاویزات موجود ہیں جن میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے کرنیوالوں کی معلومات موجود ہیں، ہوسکتا ہے دستاویزات موجود ہیں جن میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے کرانے والوں کی معلومات موجود ہیں، ہو سکتا ہے دستاویزات دیکھنے کے بعد پتہ چلے کہ یہ سعودی تھے۔ بعدازاں ٹرمپ نے صدر منتخب ہونے کے بعد سعودی عرب کے حوالے سے سخت رویہ ترک کر دیا تھا۔

4 comments

  1. Hey, neat webpage you possess there.

  2. Wow cuz this is great job! Congrats and keep it up.

  3. What’s up, awesome websites you’ve gotten in here.

  4. Wonderful work! That is the kind of information that are meant to be shared across the net. Disgrace on Google for no longer positioning this publish upper! Come on over and discuss with my site . Thanks =)

Leave a Reply

Your email address will not be published.