جرائم میں ملوث اراکین اسمبلی کے گرد گھیرا تنگ گرفتار کرنے کی تیاریاں، بڑے نام شامل!!


k

کراچی: جرائم میں ملوث ارکان سندھ اسمبلی کو گرفت میں لانے کی تیاری کرلی گئی۔ ایم کیو ایم پاکستان ارکان اسمبلی کے جرائم میں ملوث ہونے کے شواہد حاصل کرلئے گئے،رپورٹس کے مطابق بڑے سیاسی نام بھی جرائم پیشہ عناصر کی پشت پر نکلے۔ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی کے متعدد جرائم کی تفصیل قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جمع کرلی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی کے 164 کے اعترافی بیان کے بعد ایم کیو ایمکے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ ایم پی اے کامران فاروقی نے

سانحہ بارہ مئی میں دہشت گردی کا اعتراف کرلیا ہے۔ ایم پی اے کامران فاروقی کے 164 کے اعترافی بیان کی کاپی منظر عام پر آگئی۔رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی نے اعتراف کیا کہ وہ دہشت گردوں کی ٹیم چلاتا تھا۔ کامران فاروقی نے اعتراف کیا کہ سانحہ بارہ مئی کیلئے نائن زیرو اجلاس کی صدارت فاروق ستار نے کی۔ کامران فاروقی نے عدالت میں اعترافی بیان دیا کہ لیاری گینگ وار سے لڑائی کیلئے پارٹی فنڈز سے اسلحہ خریدا۔