معروف پاکستانی عالم دین کے فتوی نےہلچل مچا دی


f

اسلام آباد: معروف عالم دین مفتی عبد القوی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بطور طالب میں میں قرآن مجید اور سنت کی روشنی میں جو سیکھا ہے کہ ہم نے بد کردار اور بد اخلاقی کا دروازہ بند کرنا ہے تو قرآن و سنت کا خلاصہ یہ ہے کہ شادی ایک ہو گی اور نکاح متعدد ہو نگے ۔

تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مفتی عبدالقوی صاحب نےاپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہےکہ نامحرم عورت کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنا حلال ہے، انہوں نے کہا کہ ” بحیثیت طالب علم کے ، قرآن و سنت سے جو کچھ میں نے سمجھا ہے وہ یہ کہ آج اکیسویں صدی کے اندر جب ہم نے بدکرداری اور بداخلاقی کا دروازہ بند کرنا ہے تو قرآن و سنت کا خلاصہ یہ ہے کہ شادی ایک ہوگی اور نکاح متعدد ہوں گےاور ہر وہ محترمہ جو کسی کی “منکوحہ نہ ہو اور آپ کی محرم نہ ہو ، اس سے آپ جو نکاح کریں گے، جو معاہدہ کریں گے وہ شرعا” نکاح ہو گا اور حلال ہوگا-مفتی عبدالقوی صاحب کے بیان کی وڈیو بھی ذیل میں دی جارہی ہے-