امریکہ کو پا کستان پر حملہ کر نا مہنگا پڑ گیا


c

تہران : ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کی پابندیوں کو مسترد کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ کی پابندیوں کا جواب میزائلوں کے تجربات سے دیا جائے گا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدرکا کہنا تھا کہ امریکہ انفرادی حیثیت سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو ختم کرنے کا مجاز نہیں۔اگر امریکہ ایسا کرے گا تو ایران بھی ایسا ہی کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ ایران اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے عالمی توانائی ایجنسی سے تعاون کرتے ہوئے اسلحہ کی تیار ی جاری رکھے گا۔صدر روحانی نے مزید کہا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام میں مزید توسیع کرے گا۔انھوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر ایران کے خلاف سازشیں تیار کرنے کا الزام عائد کیا ۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ خطے پر نئی جنگ مسلط کرنے کیلئے داعش جیسی تنظیمیں تیار کر رہا ہے۔