پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں تو قدرتی وسائل پر انحصار بڑھائیں، ڈاکٹر عبدالقدیر خان


b

لاہور(ویب ڈیسک) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی اور استحکام کیلئے قدرتی وسائل پر انحصار بڑھانے کی قومی پالیسی مرتب کی جائے ،دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں تعلیم اور ریسرچ کے شعبوں میں انقلاب برپا کرنا ہوگا ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے لیکن بد قسمتی سے ان سے استفادہ کرنے کی طرف توجہ دی گئی ہے اور نہ ہی کوئی پالیسی بنائی گئی ۔ آج بھی اس طرف توجہ دے کر پائید ار معیشت کا حصول ممکن بنا سکتے ہیں ۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ تعلیم کے شعبے کا بجٹ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے اس میں خاطر خواہ اضافہ نا گزیر اور اس کے ساتھ ساتھ ریسرچ پر بھی توجہ مرکوز کی جائے