بریکنگ نیوز کس انتہائی معروف روحانی شخصیت نے ہمارا تعلق مدینہ شریف سے جوڑ رکھا ہے؟


ww

اٹک : سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے دامادوممبرقومی اسمبلی کیپٹن(ر)محمدصفدرنے کہاہے کہ پاکستان کی بقا وسا لمیت نظامِ مصطفیؐ کے نفاذ میںہے اور عقیدہٴ ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کالازمی جزوہے ،محمدنوازشریف اوران کے خاندان کوپاکستان اوراسلام سے محبت کی سزادی جارہی ہے ہمارادامن صاف ہے ہم عدالتوںکاسامناکرنے سے نہیںگھبراتے،ان خیالات

کااظہارانہوںنے دربارعالیہ سالک آباد شریف میںسالانہ عرس کی مرکزی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہاکہ ہمیںدنیاوی حکومتوںسے کوئی غرض نہیںپیرثانی سرکارنے ہماراتعلق مدینہ شریف سے جوڑرکھاہے جس سے بڑا کوئی درباریاحکومت نہیں ،محمدنوازشریف خودکوایک اقامہ سے نہیںبچاسکے وہ غازی ممتازقادری کوپھانسی سے کیسے بچاسکتے تھے ممتاز قادری شہیدہوکرامرہوگیایہ سب فیصلے کہیںاورلکھے جاتے ہیںمحمدنواز شریف کوپاکستان کوپہلا اسلامک ایٹمی پاوربنانے کی سزادی گئی ،ملک کو موٹروے اور اب سی پیک جیسابڑامعاشی منصوبہ دینانوازشریف کاجرم ٹھہرا۔‎