’’تیار ہو جائیں‘‘ اب آپ کو فیس بک پر نوکری دی جائیگی


k

اسلام آباد: مستقبل قریب میں آپ کو ملازمت کی تلاش کے لیے کہیں زیادہ بھاگ دوڑ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ یہ کام فیس بک آپ کے لیے کرے گی۔جی ہاں فیس بک نے ایک نیا سی وی فیچر آزمانا شروع کیا ہے جو ملازمت کی تلاش میں مددگار ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی رابطے کی اس ویبسائٹ کو لنکڈاِن کے مقابلے میں لاکر کھڑا کردے گا۔ویسے تو فیس بک پر پہلے ہی صارفین اپنے پیشہ وارانہ تجربات کو دوستوں کے ساتھ ورک اینڈ ایجوکیشن سیکشن میں شیئر کرسکتے ہیں۔مگر اب اس سیکشن کو نیا بنایا جارہا ہے

اور اس میں چند نئی کیٹیگریز کا اضافہ ہونے والا ہے جو صارفین کو اپنے بارے میں تفصیلی معلومات شیئر کرنے کا موقع دیں گی، جبکہ وہ اپنی تمام سابقہ ملازمتوں کو بھی شامل کرسکیں گے۔اس فیچر کے جو اسکرین شاٹ سامنے آئے ہیں، ان سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ تفصیلات پبلک پروفائل میں شیئر نہیں ہوں گی بلکہ کمپنیاں انہیں دیکھ سکیں گی۔کچھ افراد کو اس فیچر تک رسائی حاصل ہوئی ہے جنھوں نے اس کے اسکرین شاٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے۔یہ اَپ ڈیٹ کافی اہم ثابت ہوسکتی ہے اور اس سے یہ عندیہ بھی ملتا ہے کہ بہت جلد فیس بک کی جانب سے جاب اینڈ ایمپلائی سرچ فنکشن متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔اور اس طرح کمپنیاں لوگوں کی شرمندہ کردینے والی تصاویر کو بھی نہیں دیکھ سکیں گے بلکہ مطلوبہ معلومات ہی ان کی رسائی میں ہوں گی۔