موجودہ وقت میں دنیا کا خطرناک ترین باؤلر کون ہے؟ ویرات کوہلی نے اہم پاکستانی باؤلر کا نام لے لیا


d

اسلام آباد : ویرات کوہلی کے مطابق پاکستان کے محمد عامر دنیا کے شاندار باؤلر ہیں، تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں جب عامر خان نے ویرات کوہلی سے سوال پوچھا کہ کیا دنیا میں کوئی ایسا باؤلر ہے جس کا سامنا کرتے ہوئے آپ کو مشکل محسوس ہوئی ہے اور اسے کھیلنے کے دوران پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہو، ویرات کوہلی نے کہا کہ جن باؤلرز کا میں نے سامنا کیا ہے ان موجودہ باؤلرز میں محمد عامر کو کھیلنامیرے لیے مشکل رہا ہے، محمد عامر دنیا کے ٹاپ 2 یا 3 مشکل باؤلر میں سے ہیں، عامر ایسا باؤلر ہے جیسے کھیلنے کے لیے آپ کو بہت ہی اچھی گیم کھیلنا پڑے گی دوسری صورت میں وہ آپ کی وکٹیں اڑا دے گا، محمد عامر بہت ہی شاندار باؤلر ہے۔ ویرات کوہلی نے 2016ء میں بھی پاکستانی باؤلر محمد عامر کی تعریف کی تھی بلکہ انہیں اپنا بیٹ بھی تحفے میں دیا تھا۔ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں ویرات کوہلی پاکستانی باؤلر محمد عامر کا ہی شکار بنے تھے۔