عمران خان میں ایسی کونسی سی خوبی ہے جو آپ کو اچھی لگتی ہے


zz

اسلام آباد:سابق نااہل وزیراعظم کی صاحبزادی مریم صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان کے حوالے سے وہ کوئی بات نہیں کرنا چاہتیں کہ ان میں کتنی خوبیاں اورکتنی خامیاں ہیں لیکن اس بات پر قائم ہوں کہ ایک ارب کے قریب میرے اثاثے ہیں اور ان کا باقاعدگی سے ٹیکس دیتی ہوں۔مریم صفدر سے ایک صحافی نے ان کی گاڑی میں بیٹھ کر ایک معصوم سا سوال اس وقت داغ دیا جب وہ انتہائی

پریشانی کی حالت میں بیٹھی تھیں ۔صحافی نے سوال کیا کہ ہر انسان کے اندر خوبیاں اور اچھائیاں موجود ہوتی ہیں کیا عمران خان کی کوئی ایک اچھائی سے متعلق آپ کچھ کہنا چاہیں گی ؟ تو اس پر مریم نواز نے قدرے خاموش رہنے کے بعد دھیمے سے لہجے میں جواب دیا کہ میں عمران خان کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔مریم صفدر نے کہا کہ ایک ارب کے قریب ان کے اثاثہ جات ہیں اور میں ذمہ داری سے کہتی ہوں کہ میرے ان اثاثوں کے باقاعدگی سے ٹیکس ریٹرن فائل ہورہے ہیں جن کا ریکارڈ ان کے پاس موجود ہے۔‎