سکول میں خطر نا ک فائر نگ ، بچو ں کی ہلاکت نے والدین کی دوڑیں لگا دیں


x

نیروبی: کینیا کے سکول میں سابق طالب علم نے فائرنگ کرکے 6 بچوں اور ایک گارڈ کو ہلاک کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کینیا میں واقع لوکیو چوگیو سکول میں نامعلوم شخص گھس آیا جس نے پہلے پرنسپل آفس کا رخ کیا لیکن بعد میں اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 6 بچے اور ایک گارڈ ہلاک جب کہ متعدد طلبہ زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی

امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں ملزم کو ہلاک کردیا۔پولیس کی جانب سے 7 افراد کے مرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہلاک ہونے والوں میں 6 بچے اور ایک گارڈ شامل ہیں۔پولیس کے مطابق حملہ جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے سکول کے سابق طالب علم نے کیا جسے اپنے ساتھی طالب علم سے لڑائی کے باعث پرنسپل نے سکول سے نکال دیا تھا اور وہ اب پرنسپل اور اپنے کلاس فیلو سے بدلہ لینا چاہتا تھا تاہم جب اس نے انہیں سکول میں موجود نہ پایا تو طیش میں آکر دیگر طلبا پر فائرنگ کردی۔