نوکیا نے آئی فون 7 اور سام سنگ گلیکسی 8کی خصوصیات والا سستا ترین سمارٹ فون متعارف کرودیا


m1

اسلا م آباد : نوکیا کمپنی ایک بار پھر میدان میں سخت مقابلے کےلئے تیار ہے اور اس بار اس کا ہدف سام سنگ گلیکسی 8اور آئی فون 7موبائل فون ہیں جن کو پچھاڑنے کےلئے اس نے اپنا نیا، جدید اور انتہائی کم قیمت سمارٹ فون متعارف کروا دیا ہے۔

m

تفصیلات کے مطابق نوکیا نے نوکیا 8کے نام سے سمارٹ فون لانچ کر دیا ہے جس کے فیچرز تو سام سنگ گلیکسی 8اور آئی فون 7والے ہیں لیکن اس کی۔قیمت ان دونوں انتہائی مہنگے موبائل فونز سے آدھی یعنی 48ہزار روپے ہے۔ نوکیا 8ڈوئل سائٹ کی سہولت سے آراستہ 13میگا پکسل کیمرے اور 64جی بی انٹر نل میموری والا سمارٹ فون ہے جو 4جی بی ریم کی وجہ سے انٹرنیٹ کی انتہائی تیز رفتار سہولت بھی فرام کرے گا۔نوکیا 8کی سکرین کا سائز 5.3انچ ہو گا ۔واضح رہے کہ نوکیا کمپنی اس سے قبل نوکیا 3، 5 ،اور 6بھی لانچ کر چکی ہے

mm