افسوس ناک خبرعامر خان کو بری بیماری لاحق ہو گئی ،اب وہ پہچانے نہیں جارہے ہیں؟


1503222412dailyausaf
اسلام آبا(ویب نیوز)بالی وڈ لے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اگست کے پہلے ہفتہ میں اعلان کیا تھا کہ وہ اور ان کی بیوی سوائن فلو کا شکار ہیں۔بیماری کی وجہ سے عامر پونے شہر میں واٹر کپ ایونٹ میں شرکت کرنی تھی لیکن سوائن فلو پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر وہ ایونٹ میں شرکت نہ کرسکے۔عامر نے اپنی جگہ شاہ رخ خان کواس ایونٹ میں شرکت کرنے کی دعوت دی جسے کنگ خان نے بخوشی

قبول کر لیا۔ عامر کچھ دنوں تک بیماری کی وجہ سے الگ تھلگ اپنےگھر میں آرام کرنے کے بعد پہلی بار ممبئی کے ایک ڈبنگ سٹوڈیو کے باہر نظر آئے۔تصویر میں وہ انتہائی کمزور نظر آنے کی وجہ سے پیچھانے بھی نہیں جا رہے۔خیال رہے کہ عامر خان ان دنوں اپنی نئی فلم’ تھگس آف ہندوستان ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں ان کے علاوہ امیتابھ بچن ، کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی نظر آئیں گے۔ یہ فلم اگلے سال دیولی پر ریلیز کیلئے شیڈول ہے۔‎