پی پی 4 گوجرخان : سپریم کورٹ نے (ن) لیگ کی بہت بڑی وکٹ اڑا دی


download (6)
اسلام آباد (نجی ٹی وی) عدالتِ عظمیٰ نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 4 گوجر خان میں ضمنی انتخاب روک دیا۔ عدالت نے ن لیگ کے راجہ شوکت عزیز بھٹی کی نااہلی برقرار رکھتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ان کی تمام تعلیمی دستاویزات طلب کر لی ہیں۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے فریقین کو حکم دیا کہ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر مزید دلائل دیئے جائیں۔ درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت چاہے تو ڈپلوموں کی تصدیق کروا سکتی ہے۔ تاہم، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ 2007ء میں کاغذات نامزدگی میں قابلیت بی اے کے برابر لکھی گئی ہے۔ عدالت نے پی پی 4 میں ضمنی انتخاب عبوری طور پر روک دیا ہے اور معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔