ملازمت کے حصول کو یقینی بنانے والی سی وی کیسے لکھی جائے ؟ زیرو سے ہیرو بننے والے سرمایہ دارنے بتا دیا


5efe1e046c9c62ea920e1906b901836b
لاہور (ویب ڈیسک) ایلن مسک کا شمار دنیا کے بہترین سرمایہ کاروں میں ہوتا ہے انہوں نے یہ حیثیت اپنی دانشمندی ، محنت اور کارکردگی سے بنائی ہے اور یہ ساری کامیابی انہوں نے دو عشروں میں حاصل کی ہے لیکن ان دو عشروں میں انہوں نے انتھک محنت کی بلکہ کئی عشروں کے برابر محنت کی ۔

وہ کہتے ہیں کہ جیسے انسان کی شکل اور چہرہ ہی اس کا آئینہ ہوتا ہے اسی طرح کسی بھی نوجوان کا سی وی اس کی کامیابی یا ناکامی کا سبب بن سکتا ہے یہ کسی صورت میں ایک صفحے سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے آپ کو الفاظ سے کھیلنا چاہیے اور ایک ایسا پرکشش سی وی ہونا چاہیے جس کو دیکھتے ہی آجر کسی بھی شخص کی خوبیوں سے پوری طرح آگاہ ہو جائے درجنوں بڑی بڑی کمپنیوں کا مالک اور دنیا کے 10امیر ترین لوگوں کی فہرست میں شمار ہونے کے باوجود ایلن مسک کا سی ویA.4 صفحے میں آسانی سے سما جاتا ہے پہلے پانچ جملوں میں اس نے اپنی اس کمپنی کا ذکر کیا ہے جس کا وہ چیئرمین ہے ۔اسی طرح بعض کمپنیوں کا وہ مالک اور بانی رہا لیکن کسی بھی کمپنی کا ذکر اس نے 5لائنوں سے زیادہ نہیں کیا ۔زک ٹو کا شمار بڑی عالمی کمپنیوں میں ہوتا ہے اس کا ذکر صرف 2لائنوں میں ہے۔ اس نے اکنامکس میں بیچلر کی ڈگری لی اس کا ذکر صرف ایک لائن میںہے۔ اسی طرح پینسلوینیا یونیورسٹی سائنس اینڈ آرٹ سے فزکس میں بی اے کی ڈگری لی اس کا ذکر بھی ایک لائن میں ہے۔ اپنی مہارتوں کو اس نے خوبصورت گراف کی شکل میں صرف 11لائنوں میں بیان کیا ہے۔ مثلاً مائیکرومینجمنٹ ،گول آئینگ ، کریکل تھینکنگ، وربل اینڈ ریچول کمیونیکیشن ، کریٹی ویٹی، لیڈر شپ ، ٹائم مینجمنٹ ، فیوچر فوکسڈ، ریزی لیانسی ، تھنکنگ تھرو فرسٹ پرنسپل یہ خوبیاں اس نے اپنے سی وی میں سکلز اینڈ کمپی ٹیشن کی ہیڈنگ میں بیان کی ہیں۔اس کے نیچے ایک اور ہیڈنگ ہے جس کا عنوان ہے کامیابیاں اور سرٹیفکیٹس اس میں اس نے صرف 14لائنوں میں گولڈ میڈل اور دیگر اعزازی ڈگریوں کے نام لکھے ہیں اس کے بعد زبانوں پر مہارت کا خانہ ہے اسے انگریزی اور افریقی زبان پر عبور حاصل ہے البتہ ذاتی دلچسپیوں کے خانے میں اس نے صرف ہیڈنگز لکھی ہیں جیسا کہ فزکس ، فلان تھراپی، ریڈنگ ، ویڈیو گیمزوغیرہ اور اسی کے ساتھ اس کا سی وی ختم۔ جبکہ اس صفحے کے عین اوپر اس نے اپنی تصویر کے ساتھ درمیان میں اپنا نام لکھا ہے ایلن مسک پھر اس کے نیچے 4جملوں میں اپنا تعارف بیان کیا ہے۔ تصویر کے دائیں جانب اس نے سب سے اوپر ای میل، ٹیلی فون نمبر اور پھر اس کے بعد مقام اور پھر ایلانڈو مکس لکھ کر سی وی فارغ کر دیا ہے۔ ایلن مسک کے مطابق مختصر سی وی والے افراد اچھی جاب حاصل کرنے میں کامیاب رہتے ہیں جبکہ طویل سی وی لکھنے والے کبھی اچھی جاب حاصل نہیں کر سکتے ان کا پہلا تاثر انتہائی خطرناک اور منفی پڑتا ہے۔