دفتر کے کام سے شہر سے باہر گیا آدمی واپس گھر آیا تو تالا کھلا ہوا تھا لیکن گھر سے کچھ بھی غائب نہ تھا بلکہ۔۔۔ دروازہ کھول کر کیا کام کیا گیا تھا؟ دیکھتے ہی مالک خوشی سے اچھل اُٹھا


1-33

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) چور گھر میں گھسیں توتمام قیمتی اشیاءکا ’صفایا‘ کرکے ہی نکلتے ہیں لیکن آپ یہ جان کر ششدر رہ جائیں گے کہ امریکہ میں ایک گھر میں کوئی چور داخل ہوا اور گھر کی ’صفائی‘ کرکے چلا گیا۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کی ارلنگٹن کاﺅنٹی کا ایک شخص دفتر کے کام سے کچھ روز کے لیے شہر سے باہر رہا۔ گزشتہ روز جب وہ واپس آیا تو یہ دیکھ کر پریشان ہو گیا کہ اس کے اپارٹمنٹ کے دوازے کا تالاکھلا ہوا تھا۔ وہ اندر داخل ہوا تو اس کی پریشانی دو چند ہو گئی کیونکہ اپارٹمنٹ میں اچھے سے صفائی کی گئی تھی اور ہر چیز اپنی اپنی جگہ پر انتہائی سلیقے سے سجا کر رکھ دی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اپارٹمنٹ میں موجود کوئی بھی قیمتی چیز غائب نہیں ہوئی تھی۔ صرف اتنا فرق آیا تھا کہ ان چیزوں کی جگہ تبدیل ہو چکی تھی اور وہ اپنی مخصوص جگہوں پر ترتیب سے رکھ دی گئی تھیں۔ اس عجیب و غریب ’واردات‘پر ارنگٹن پولیس ترجمان ایشلے سویج کا کہنا تھا کہ ”کوئی شخص غیرقانونی طریقے سے اپارٹمنٹ میں داخل ہوا اور صفائی ستھرائی کرکے چلا گیا۔“ اپارٹمنٹ کے مالک کا کہنا تھا کہ ”میں نے صفائی کے لیے کوئی نوکرانی بھی نہیں رکھی ہوئی۔“ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔