”شیخ رشید دی۔۔۔“(ن) لیگ کی ریلی میں شرمناک ترین نعرہ لگا دیا گیا، سن کر ہر پاکستانی کا رنگ لال ہو جائے


Sheikh-Rasheed
گوجرانوالہ ( آن لائن) نواز شریف کے قافلے نے کل گوجرانوالہ میں پڑاﺅ ڈال رکھا تھا جہاں سے آج لاہور کی جانب اپنے سفر کا دوبارہ آغاز کیا۔ نواز شریف ریلی کی قیادت کرتے ہوئے گزشتہ روز گوجرانوالہ پہنچے تو وہاں کارکنوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور نواز شریف نے پرجوش خطاب کیا۔ ریلی کے دوران آئی لو یو نواز شریف کے نعرے لگے تو نواز شریف نے بھی جواب دیتے ہوئے کارکنان کو آئی لو یو ٹو کہا۔

گوجرانوالہ میں ہی جہاں کارکنان اپنے قائد کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے وہیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بارے میں انتہائی شرمناک اور غلیظ ترین نعرے بازی بھی کی گئی جس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے اتنا ہی کم ہے اور سوشل میڈیا پر ہر کوئی ایسی نعرے بازی پر سیخ پا نظر آ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارکنان نعرہ لگاتے ہیں۔۔۔” شیخ رشید کی بہن دے۔۔۔“ یہ نعرہ اس قدر غیر اخلاقی اور شرمناک ہے کہ ہم اسے یہاں بیان کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ یہ کیا نعرہ ہے؟ ذیل میں دی گئی ویڈیو میں خود ہی سن لیں اور اپنی رائے کا اظہار بھی کریں کہ کیا کسی بھی سیاسی جماعت کے جلسے یا ریلی میں مخالفین کے بارے میں ایسے غیر اخلاقی نعروں کی اجازت ہونی چاہئے؟
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔