پاکستان کے مایہ ناز بلے باز عمران نذیر تو آپ کو یاد ہوں گے آج کل وہ کہاں اور کس حال میں ہیں؟. گورے سینئر نے مجھے کہا جب بھی واپس آنا ہو صرف ایک کال کر دینا – اسد عمر. عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی باضابطہ کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ. زرداری اور نواز شریف مل کر کیا کرنے جارہے ہیں؟ سینئر صحافی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی. نئی دہلی، بیجنگ سرحدی کشیدگی ، بھارت کی تینوں مسلح افواج کے کمانڈروں کا فوجیوں کو چوکنا رہنے کا حکم. آج کی سب سے بڑی خبر : عدالت نے شریف برادران ، چوہدری برادران ، عمران خان، ایاز صادق ، شیخ رشید سمیت 64 سیاستدانوں کو بڑا حکم جاری کردیا. پی پی 4 گوجرخان : سپریم کورٹ نے (ن) لیگ کی بہت بڑی وکٹ اڑا دی. ن لیگ کے ڈیرے پر پی ٹی آئی ورکرز کی دھلائی ، ایسی خبر آگئی کہ آپ کا یقین کرنا مشکل ہو جائے گا. الیکشن ٹربیونل نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف پیپلز پارٹی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی. عوام کیلئے خوشخبری عید الاضحی پر 16روز کی تعطیلات کا اعلان ‎

نواز شریف گوجرانوالہ پہنچے تو انہیں کھانے میں کیا چیز دی گئی کہ جس نے سنا وہ حیران رہ گیا ؟


Nawaz-Shareef
گوجرانوالہ (آئی این پی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی خوش خوراکی مشہور ہے تو گوجرانوالہ کے کھابے بھی خاص شہرت رکھتے ہیں اسی لیے تومیاں نواز شریف کے ناشتے کیلئے بھی خصوصی انتظام کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی گوجرانوالہ آمد پر ان کیلئے طرح طرح کے کھانے بنائے گئے ، انہیں جو ڈنر پیش کیا گیا اس میں بارہ قسم کے سلاد شامل تھے۔ گزشتہ رات جلسے سے خطاب کے بعد سابق وزیر اعظم نے وزیر دفاع خرم دستگیر کے بہنوئی کے گھر شب بسر کی۔جہاں ان کے ناشتے کیلئے مٹن پائے، مغز، حلوہ پوری،

کھوئے والے چنے، گرین ٹی اور سپیشل کھیر سمیت دیگر کھانے تیار کیے گئے ہیں۔ ناشتے کی میز پر سابق وزیر اعظم نواز شریف، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر دفاع خرم دستگیر سمیت مقامی قائدین نے بھی شرکت کی۔ ناشتے سے فارغ ہو کر میاں نواز شریف لاہور کی طرف روانہ ہوگئے جبکہ راستے میں ایمن آباد، کامونکی اور سادھوکی سمیت دیگر جگہوں پر مختصر پڑائو بھی کیا۔