نواز شریف کی ریلی سے ملکی معیشت کو بڑا جھٹکا لگ گیا


0-21-672x350
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پنجاب ہاس اسلام آباد سے مشن جی ٹی روڈ کا آغاز پرسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوگئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف نا اہلی کے بعد براستہ جی ٹی روڈ لاہور جانے کیلئے نکل چکے ہیں، اس موقع پر سرمایہ کار بے یقینی کی کیفیت میں مبتلا ہیں جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی پیدا ہوگئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں نواز شریف کے پنجاب ہاس سے باہر نکلتے ہی 299 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے

باعث انڈیکس 45 ہزار 680 پوائنٹس پر آگیا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں حالیہ مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے