نورکوٹ،شکرگڑھ میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری


1501609521dailyazad
نورکوٹ( نیو زڈیسک)شکرگڑھ میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ،بھارت سے آنے والے دریائے راوی ،نالہ اوج ،ترنا ،بئیں ندی اور دیگر ندی نالوں میں بھی پانی کی سطح بلند ،لوگوں میں خوف و ہراس شکرگڑھ نے دریائے راوی کی صورت اختیار کر لی شکرگڑھ میں نکاسی آ ب کا نظام سرے سے ہی موجود نہیں مرکزی قبرستان بھی پانی میں ڈوب گیا قبروں کا تقدس
پامال ہونے لگا آوارہ مویشی قبرستان کا تقدس پامال کرنے لگے ٹی ایم اے اور انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی سیاستدان بھی ناکام پریشانی اور ازیت میں مبتلہ عوام کی حکمرانوں اور ٹی ایم اے انتظامیہ کو بددعائیں ،شکرگڑھ میں لگاتار موسلا دھار بارش سے شکرگڑھ سٹی کا علاقہ پانی میں ڈوب گیا بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل لوگ سخت ازیت میں مبتلہ ہو گئے جبکہ انتظامیہ اور حکمران بالکل ناکام ثابت ہوئے شکرگڑھ میں نکاسی آب کا نظام عرصہ دراز سے بگڑا ہوا ہے جسکی ذمہ دار ٹی ایم اے شکرگڑھ انتطامیہ اور حکمران ہیں جنہوں نے کبھی بھی اسے درست کرنے کے لئے کوشش ہی نہیں کی آج ہونے والی بارش سے شکرگڑھ سٹی کا ایریا پانی میں ڈوب گیا لوگ اس صورتحال سے بے حد پریشان ہو گئے لوگوں نے ٹی ایم اے شکرگڑھ اور حکمرانوں کے خلاف شدید احتجاج کیا یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ شکرگڑھ کا بارونق علاقہ پانی میں ڈوب گیا لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے والے بارش کے پانی نے عوام کا قیمتی سامان خراب کر دیا ،عوامی رہنما کیپٹن ڈاکٹر الطاف احمد خان سابق امیدوار حلقہ این اے90پی پی113آف بھیکو چک نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے