معروف اداکار اندر کمار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک


1501317069dailyausaf
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے نامور اداکار اندر کمار 44 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق انھیں گزشتہ رات تقریباً ساڑھے 12 بجے دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ان کی آخری رسومات آج ادا کی گئیں۔ اندر کمار کا شمار بالی ووڈ کے معروف اداکاروں میں ہوتا تھا جنہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے بیس سے زائد فلموں میں کام کیا۔

انہوں نے سلمان خان کے ساتھ بھی بہت سی فلموں میں کام کیا جن میں تم کو بھول نہ پائیں گے، وانٹیڈ، یہ دوریاں اور کہیں پیار نہ ہو جائے شامل ہیں۔ اندر کمار کی موت کے باعث پوری بالی ووڈ انڈسٹری گہرے صدمے کا شکار ہے۔ فلمی شخصیات نے اداکار کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو فلم نگری کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔