لاکھوں دلوں کی دھڑکن معروف اداکار نعمان اعجاز پاکستان کی کس بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں؟خودبتاکر دیا


numan-ijaz
لاہور ( این این آئی) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ میرا الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ ہے اور نہ ہی میں کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں ۔ انہوں نے ’’ خبررساں ادارے‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے متعدد سیاسی جماعتوں کی جانب سے شمولیت کی پیشکش ہوئی مگر میں اپنے شعبے میں رہ کر زیادہ اچھے انداز میں لوگوں کی خدمت کر سکتا ہوں ۔ نعمان اعجاز نے کہا کہ سیاست ایساکھیل ہے جس میں ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالی جاتی ہوں اور میں کبھی کسی پر کیچڑ اچھالنے

کا سوچ بھی نہیں سکتا کیونکہ کسی انسان کو بھی سب سے پہلے اپنا احتساب کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کرنے کا جذبہ میرے اندر موجود ہے اور جہاں تک ہو سکے ضرورت مند لوگوں کی خدمت کرتا رہتا ہوں ۔