پاکستان کے مایہ ناز بلے باز عمران نذیر تو آپ کو یاد ہوں گے آج کل وہ کہاں اور کس حال میں ہیں؟. گورے سینئر نے مجھے کہا جب بھی واپس آنا ہو صرف ایک کال کر دینا – اسد عمر. عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی باضابطہ کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ. زرداری اور نواز شریف مل کر کیا کرنے جارہے ہیں؟ سینئر صحافی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی. نئی دہلی، بیجنگ سرحدی کشیدگی ، بھارت کی تینوں مسلح افواج کے کمانڈروں کا فوجیوں کو چوکنا رہنے کا حکم. آج کی سب سے بڑی خبر : عدالت نے شریف برادران ، چوہدری برادران ، عمران خان، ایاز صادق ، شیخ رشید سمیت 64 سیاستدانوں کو بڑا حکم جاری کردیا. پی پی 4 گوجرخان : سپریم کورٹ نے (ن) لیگ کی بہت بڑی وکٹ اڑا دی. ن لیگ کے ڈیرے پر پی ٹی آئی ورکرز کی دھلائی ، ایسی خبر آگئی کہ آپ کا یقین کرنا مشکل ہو جائے گا. الیکشن ٹربیونل نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف پیپلز پارٹی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی. عوام کیلئے خوشخبری عید الاضحی پر 16روز کی تعطیلات کا اعلان ‎

نوکیا نے اپنا نیا اینڈرائیڈ سمارٹ فون پاکستان میں متعارف کروا دیا، قیمت اور فیچرز سامنے آ گئے


72
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نوکیا موبائل فون کمپنی نے پاکستان میں اینڈ رائیڈ سمارٹ فون ’’نوکیا 5‘‘ متعارف کرا دیا ہے۔ کئی سال بعد نوکیا نے فروری 2017ء میں عالمی مارکیٹ میں تین نئے اینڈرائیڈ سمارٹ فونز متعارف کرائے تھے، ان تین فونز میں نوکیا6، نوکیا 5 اور نوکیا 3 شامل ہیں۔ لیکن پاکستان میں صرف نوکیا 3 اور 5 کو متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ فون سام سنگ گیلیکسی جے7 سے مشابہت رکھتا ہے۔ پہلی نظر میں نوکیا 5 بالکل نوکیا 6 جیسے لگتا ہےلیکن ایک جیسے نظر آنے کے باوجود دونوں فون ایک دوسرے سے مختلف ہیں، نوکیا

5 کے پیچھے دیا گیا کیمرا اسٹرپ لمبا ہے، اس سمارٹ فون میں بھی اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے، اس کے علاوہ 2 جی بی ریم، 16 جی بی اسٹوریج اور 3000 ایم اے ایچ بیٹری بھی شامل ہے۔ سمارٹ فون نوکیا 5 کی ڈیوائس 2.5 انچ کی ہے جس میں 13 میگا پکسلز کا رئیر اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے، اس فون کی تعارفی قیمت 21 ہزار 9 سو روپے رکھی گئی ہے۔