پیوتن کی گاڑی میں لباس والی خاتون کون ہیں؟


1500030567dailyausaf
ماسکو(ویب ڈیسک)کیا روسی صدر ولادیمر پیوتن نے اپنی زندگی میں ایک اور خاتون کی موجودگی کا دانستہ طور پر انکشاف کیا ؟ پیوتن کی گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھی خاتون کا سُرخ لباس سب ہی لوگوں نے دیکھ لیا جس کے بعد ہر کوئی بعد مذکورہ خاتون کی شناخت جاننے کے واسطے بے چین نظر آ رہا ہے۔ولادیمر پیوتن نے 30 برس تک ازدواجی زندگی گزارنے کے بعد جون 2016 میں اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی تھی۔ تاہم اُن کی کرشماتی شخصیت کی جانب سے زندگی میں خاتون کی تلاش کا سلسلہ موقوف نہیں ہوا ہے۔ پیوتن نے 1983 میں لیوڈمیلا سے شادی کی تھی جن سے اُن کی دو بیٹیاں ماریا

اور وِکاترینا پیدا ہوئیں۔بدھ کے روز منظر عام پر آنے والے وڈیو کلپ اور تصاویر میں پیوتن کی گاڑی میں سرخ رنگ کا لباس پہنے ہوئے ایک خاتون ظاہر ہوئیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق روسی صدر ان دنوں ملک کے شمالی حصے میں اپنے پسندیدہ تفریحی مقام پر تعطیلات گزار رہے ہیں۔ وہ شمالی علاقے Karelia میں اپنی سیاہ رنگ کی مرسڈیز چلاتے ہوئے ایک بڑے گِرجا گھر کے باہر پہنچے۔ پیوتن نے گاڑی سے اُتر کر عقبی نشست کا دروازہ کھولا تا کہ وہاں بیٹھی خاتون باہر آجائیں۔ اس دوران پچھلی نشست پر سُرخ لباس میں بیٹھی خاتون نے انگلی سے کچھ اشارہ کیا اور پیوتن نے خاتون کی بات توجہ سے سُن کر دروازہ بند کر دیا اور اکیلے ہی گِرجا کی جانب چل پڑے۔روس کے سرکاری ٹی وی چینلوں نے اس منظر کو نشر کیا تاہم خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی۔اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد سے ولادیمر پیوتن کی نجی زندگی ایک راز بن چکی ہے۔ طلاق کے بعد سے اگرچہ اُن کے ساتھ متعدد خواتین کے نام لیے جا چکے ہیں مگر روسی صدر نے ہمیشہ اس بات سے انکار کیا کہ ان کی زندگی میں کوئی خاتون موجود ہیں۔کئی سالوں سے پیوتن اور 34 سالہ گولڈ میڈلسٹ خاتون جمناسٹ ایلینا کبائیوا کے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ ان افواہوں نے اس حد تک زور پکڑا کہ ایلینا سے پیوتن کے بچوں کی پیدائش کی بھی باتیں منظر عام پر آئیں۔
15000305671dailyausaf