تلخ کلامی پرارکان پارلیمنٹ آپس میں الجھ پڑے۔۔۔


ty
اسلام آباد (نیٹ نیوز) تائیوان کی پارلیمنٹ میں ارکان ایک دوسرے سے الجھ پڑے، ایک دوسرے پر کرسیاں دے ماریں۔تائیوان کی پارلیمنٹ میں ارکان ایک دوسرے سے اس وقت الجھ پڑے، جب اپوزیشن ارکان نے حکومت کے ایک مجوزہ منصوبے کے خلاف احتجاج شروع کیا۔اپوزیشن ارکان نے کرسیاں لگا کر

اسپیکر کی جانب جانے والا راستہ بلاک کردیا۔اس دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور بات ہا تھا پائی، مار کٹائی تک جا پہنچی۔بات اسی پر ختم نہ ہوئی دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر کرسیوں سے حملے کئے، پانی سے بھرے غبارے بھی چلائے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.