جنیدخان نے کائونٹی کرکٹ میں دھوم مچادی


1500046723dailyausaf
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے ما یہ نازبائولرجنیدخان نے کاوئنٹی کرکٹ میں دھوم مچادی ۔مایہ نازفاسٹ بائولرکاوئنٹی کرکٹ میں لنکاشائرکی نمائندگی کررہے ہیں۔ان کی ٹیم نے مخالف ٹیم نارتھ ہمٹن شائرکے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے109رنزبنائے اورانہیں جیتنے کے لیے110رنزکاہدف دیا ۔میچ نے اس وقت دلچسپ صورتحال اختیارکرلی جب نارتھ ہمٹن شائرکوآخری اوورمیں جیت کے لیے صرف سات رنز کی ضرورت تھی

تولنکاشائرکے کپتان نے بائولنگ کے لیے جنیدخان کواووردیااورانہوں نے آخری اوورمیں اپنی حریف ٹیم کوسات رنز نہ بنانے دیئے جیت کے بعدلنکاشائرکے کھلاڑی خوشی سے جھوم اٹھے اورجنیدخان کی خوب تعریف کی۔