اس بار حج کے موقع پر خطرناک کام ہونے کا انکشاف ۔۔ کیا ہوسکتا ہے ؟ پیش گوئی نے ہلچل مچا دی


1500133074dailyausaf
نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں تین لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کرنے والی ہیضے کی وبا اس سال سعودی عرب میں حج کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہاکہ حج کے موقع پر ہر سال 20سے 40لاکھ مسلمان سعودی عرب پہنچتے ہیں اور اس بار ڈینگی بخار،

زیکا وائرس اور ہیضے کی وبا پھیلنے کا خطرہ ہے۔ تاہم ادارے کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ریاض حکام ایسی کسی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے بظاہر تیار دکھائی دیتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت سے منسلک ایک ماہر ڈومینیک لیگروس کے مطابق سعودی عرب میں اس بیماری کے پھیلائو سے بچنے کے لیے گرچہ نظام اور طریقہ ہائے کار موجود ہیں تاہم حج کے موقع پر بہت سے متاثرہ ممالک کے شہری ایک جگہ جمع ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.