’’ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت ‘‘ رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجیداچکزئی بارے اہم خبر آگئی


1qکوئٹہ(این این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت نے ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت کے کیس میں رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجیداچکزئی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ ہفتہ کو کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی تاہم ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا۔ عدالت نے ان کی غیر موجودگی میں ہی ان کی درخواست ضمانت پرپہلے سے محفوظ فیصلہ سنادیا جس کے تحت ان کی درخواست مسترد کردی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کوئٹہ میں رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجیداچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک

سارجنٹ جاں بحق ہوگیا تھا ٗ پولیس نے پہلے تو واقعہ کو دبانے کیلئے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تاہم وڈیو منظر عام پر آنے اور چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے از خود نوٹس لینے کے بعد عبدالمجیداچکزئی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
موضوعات:مجید اچکزئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.