’’سی پیک ‘‘ اہم خبر آگئی


1500137349dailyausaf
اسلام آباد (آئی این پی) گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور چیئرمین پاکستان مسلم لیگ (ن) راجہ ظفر الحق کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہفتہ کو گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور چیئرمین مسلم لیگ (ن)راجہ ظفر الحق کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے

راجہ ظفر الحق نے کہا کہ ملک میں تعمیر و ترقی اور معاشی و سیاسی استحکام کا عمل جاری رہنا چاہیے،قیام امن ، عوامی مسائل کے حل کیلئے جمہوریت کا استحکام ضروری ہے۔ جبکہ اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ قومی ترقی اور خوشحالی کیلئے معاشی پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، سی پیک کی تکمیل، فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے میں کسی رکاوٹ کے متحمل نہیں ہو سکتے، قوم پاکستان میں امن ،ترقی اور خوشحالی دیکھنا چاہتی ہے۔(اح)