اڑنے والی کار آن لائن فروخت کیلئے ای ۔ بے پر پیش کر دی گئی


uran-car
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یقیناََ آپ نے بھی اڑنے والی کار کے متعلق سن رکھا ہو گا مگر اب آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ اڑنے والی کار فروخت کیلئے پیش کر دی گئی ہے اور اس کی قیمت نصف ارب روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔ اس کار کے استعمال سے نہ صرف ایندھن کی بچت ممکن ہو سکے گی بلکہ سڑک پر دوڑنے کے ساتھ ساتھ یہ کار ہوا میں بھی اڑ کر آپ کو منزل تک پہنچا سکے گی۔ پہلی باردنیا میں اڑن کار کو آن لائن فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے جس کی

قیمت پاکستانی 50کروڑ 50لاکھ روپے رکھی گئی ہے ۔ اس کار میں صرف چار افراد بیک وقت بیٹھ سکیں گے، یہ نہ صرف سڑک پر دوڑتی ہے بلکہ ہوا میں بھی اڑتی ہے۔ امریکہ کی موـٹر کمپنی کی جانب سے تیار کردہ اڑن کار کو آن لائن فروخت کمپنی ای بے پر فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے ۔کار میں 720ہارس پاور کا انجن نصب ہے ۔