عرب ممالک اسرائیل کیساتھ مل کر خفیہ طور پر کیا کر رہے ہیں؟ مسلمانوں کی بے حسی جان کر آپ بھی افسوس کریں گے. معروف پاکستانی فاسٹ بالر رومان رئیس کی شادی کی تصاویر منظر عام پر آگئی. سینما میں فلم دیکھنے کے بعد خاتون پاگل ہو گئی، ہسپتال منتقل فلم میں ایسا کیا تھا کہ اس کا یہ حال ہوا؟. معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل کیساتھ برطانیہ میں گوروں نے ایساانتہائی شرمناک کام کر دیا کہ جان کر ہر پاکستان غصے میں آگ بگولہ ہو جائے. سعودی عرب نے ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو حج سے روک دیا، وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی کہیں گے کہ ’’جو ہوا ٹھیک ہوا‘‘. پاکستان کو ایٹمی ہتھیاروں سے محروم کرنے کیلئے امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کیا ’’ڈرٹی گیم ‘‘کھیل رہے ہیں. یہ پڑھنے کے بعد آپ پیٹ کے بل ہرگز نہیں سوئیں گے. عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی باضابطہ کارروائی شروع ،الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کیا کہا کہ؟. افسوس ناک خبرعامر خان کو بری بیماری لاحق ہو گئی ،اب وہ پہچانے نہیں جارہے ہیں؟. پاکستان کے مایہ ناز بلے باز عمران نذیر تو آپ کو یاد ہوں گے آج کل وہ کہاں اور کس حال میں ہیں؟

بالی وڈ کی تاریخ کی سب سے زیادہ قابل اعتراض فلم کی نمائش کی اجازت دے دی گئی


download (1)
ممبئی (ویب ڈیسک) ویسے تو بھارتی فلم انڈسٹری میں قابل اعتراض موویز بنانا معمول کی بات ہے، اور ایسی کئی فلموں کو وہاں کا سینسر بورڈ ریلیز سے پہلے ایسے مناظر ہٹانے کی ہدایات بھی جاری کرتا رہتا ہے۔

جب کہ بولی وڈ کی کچھ ایسی فلمیں بھی ہیں، جنہیں وہاں کا سینسر بورڈ ریلیز کرنے کی اجازت ہی نہیں دیتا، ان پر پابندی عائد کردی جاتی ہے۔اور بھارتی فلم انڈسٹری میں تیار ہونے والی تیسری قسم کی فلمیں ایسی ہوتی ہیں، جنہیں ریلیز ہونے کی اجازت تو دی جاتی ہے، لیکن انہیں بھارت میں نمائش کے لیے پیش نہیں کیا جاتا، اور اگر انہیں ہندوستان میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا جانا ہو تو اس کے قابل اعتراض مناظر خارج کردیے جاتے ہیں۔ایسی ہی قابل اعتراض مناظر پر مبنی فلم ’لپ اسٹک انڈر مائے برقعہ’ بھی ہے، جسے پہلے پہل تو بھارت کے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) نے ریلیز کیے جانے کا سرٹفیکیٹ جاری کرنے سے ہی انکار کردیا تھا۔

تاہم فلم کی ٹیم کی جانب سے سی بی ایف سی کے خلاف فلم سرٹیفکیٹ اپیلیٹ ٹربیونل (ایف سی اے ٹی) میں درخواست دائر کی گئی تھی، جس کے بعد اب فلم کو ’اے‘ سرٹفکیٹ جاری کردیا گیا ہے۔اے سرٹیفکیٹ اس فلم کو دیا جاتا ہے، جو صرف بالغوں تک محدود ہوتی ہے، جب کہ اس فلم کے قابل اعتراض، متنازع اور خوفناک مناظر خارج کردیے جاتے ہیں۔

بولی وڈ رپورٹس کے مطابق’لپ اسٹک انڈر مائے برقعہ’ کو اے سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کے بعد اسے 21 جولائی کو ریلیز کے لیے بھارت بھر میں پیش کردیا جائے گا، جب کہ پاکستان میں اس کی اسکریننگ کے حوالے سے تاحال کوئی خبر سامنے نہیں آسکی۔فلم کے تازہ جاری کیے گئے ٹریلر میں فلم میں کالج کی طالبہ کا کردار ادا کرنے والی ایک لڑکی کو کالج کے لڑکوں کے ساتھ نڈر انداز میں بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔لڑکی کہتے ہوئی نظر آتی ہے کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ’ لپ اسٹک مت لگاؤ افیئر ہوجائے گا‘’ جینز مت پہنو اسکینڈل ہوجائے گا‘ میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ ایسا کیا ہوجائے گا، آپ ہماری آزادی سے اتنا ڈرتے کیوں ہیں۔خیال رہے کہ اس فلم کی ہدایات بھی خاتون ایلانکریتا شریواستوا دے رہی ہیں، اس فلم میں کونکنا سین شرما، اہانا کمارا، پلابیتا بارٹھاکراور رتنا پاٹھک نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔