عرب ممالک اسرائیل کیساتھ مل کر خفیہ طور پر کیا کر رہے ہیں؟ مسلمانوں کی بے حسی جان کر آپ بھی افسوس کریں گے. معروف پاکستانی فاسٹ بالر رومان رئیس کی شادی کی تصاویر منظر عام پر آگئی. سینما میں فلم دیکھنے کے بعد خاتون پاگل ہو گئی، ہسپتال منتقل فلم میں ایسا کیا تھا کہ اس کا یہ حال ہوا؟. معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل کیساتھ برطانیہ میں گوروں نے ایساانتہائی شرمناک کام کر دیا کہ جان کر ہر پاکستان غصے میں آگ بگولہ ہو جائے. سعودی عرب نے ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو حج سے روک دیا، وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی کہیں گے کہ ’’جو ہوا ٹھیک ہوا‘‘. پاکستان کو ایٹمی ہتھیاروں سے محروم کرنے کیلئے امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کیا ’’ڈرٹی گیم ‘‘کھیل رہے ہیں. یہ پڑھنے کے بعد آپ پیٹ کے بل ہرگز نہیں سوئیں گے. عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی باضابطہ کارروائی شروع ،الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کیا کہا کہ؟. افسوس ناک خبرعامر خان کو بری بیماری لاحق ہو گئی ،اب وہ پہچانے نہیں جارہے ہیں؟. پاکستان کے مایہ ناز بلے باز عمران نذیر تو آپ کو یاد ہوں گے آج کل وہ کہاں اور کس حال میں ہیں؟

زیادہ دیر بیٹھے رہنے سے مہلک بیماریوں کا خطرہ۔۔۔


1499159560dailyausaf
اسلام آباد (ویب ڈیسک)درمیانی عمر کے افراد جو اپنا زیادہ وقت دفتر میں بیٹھ کر گزارتے ہیں، ان میں کینسر، ذیابیطس ٹائپ ٹو، خون کی شریانوں کے مسائل (امراض قلب یا فالج) اور جلد موت کا خطرہ جسمانی طور پر متحرک افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ایڈنبرگ یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران لگ بھگ پندرہ ہزار کے قریب افراد کے دن بھر کے معمولات کا جائزہ لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ دن بھر میں سات گھنٹے سے زائد وقت بیٹھ کر گزارنا کینسر سمیت دیگر جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتا ہےچاہے وہ لوگ دیگر اوقات میں جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہی کیوں نہ ہو۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اوسطاً درمیانی عمر کے افراد دن بھر میں آٹھ گھنٹے تک اپنا وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں جس کی بڑی وجہ دفتر میں سست طرز زندگی کو اختیار کرنا ہے۔محققین کے مطابق دنیا بھر میں آبادی کا بڑا حصہ خطرناک حد تک سست طرز زندگی کا عادی ہوچکا ہےدفاتر سے ہٹ کر بھی گھر میں ٹیلیویژن کے سامنے بیٹھے رہنا لوگوں کو دلپسند مشغلہ بن چکا ہے جو مختلف امراض کی وجہ بنتا ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ دفاتر میں اپنی عادات میں تبدیلی لانا کینسر سمیت مختلف امراض سے تحفظ میں مدد دے سکتا ہے۔