فورجی انٹرنیٹ کی نیلامی مکمل ، کس موبائل کمپنی نے خریدا ، یہ زونگ نہیں بلکہ۔۔۔اس سروس کے بارے میں دیگر کمپنیوں کا کیا کہنا ہے؟ آپ بھی جانئے


15 اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وارد کے ساتھ اشتراک کے بعد ”جاز پاکستان “ نے فور جی لائسنس بھی حاصل کر لیا ۔ موبائل کمپنی جاز نئے لائسنس کے حصول کے بعد پاکستان میں فور-جی سروس فراہم کرنے والی تیسری کمپنی بن جائے گی۔

”ڈان نیوز “ کے مطابق حکومت نے موبائل کمپنی ”جاز پاکستان “ کوباقاعدہ طور پر فور جی انٹرنیٹ کا لائسنس جاری کر دیا ہے ۔حکومت نے 10 میگا ہرٹز فریکوئنسی سپیکٹرم ٹیکنالوجی کے غیر جانبدار لائسنس کی نیلامی کی تھی جس میں جاز پاکستان نے 32 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی پیشکش جمع کرائی تھی۔ پی ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ دیگر کمپنیوں کی عدم دلچسپی کے باوجود اس نیلامی سے ملک میں ایک کثیر زر مبادلہ آگیا۔
لائسنس کی نیلامی کی اس تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمٰن بھی بطور مہمان خصوصی موجود تھیں۔نیلامی کے حوالے سے یو فون کے ایک عہدیدار نے کہا کہ موجودہ فور-جی سروس کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں اورکمپنی کے خیال میں صارفین اس سروس کے استعمال کے لیے تیار نہیں ہیں کیونکہ موجودہ فور-جی سروس اوسط موبائل صارف کی پہنچ سے بہت دور ہے۔
نیلامی کے بعد زونگ (چائنا موبائل) کے ایک عہدیدار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ زونگ کو مزید بینڈ ودتھ کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کمپنی مستقبل کا لائحہ عمل تیار کر رہی ہے۔
نیلامی کے دوران جاز پاکستان کے پاس صرف دو آپشن موجود تھے کہ یا تو وہ 29 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بشمول 10 فیصد ٹیکس بطور نیلامی جیتنے کی قیمت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ادا کرے یا پھر لائسنس کی 50 فیصد رقم ادا کرکے باقی رقم 3 فیصد سود کے ساتھ پانچ سالانہ اقساط کی صورت میں ادا کرے۔نیلامی کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اس نیلامی کی قیمت کو 2014ءمیں ہونے والی نیلامی کی قیمت سے 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر زیادہ رکھا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.