عرب ممالک اسرائیل کیساتھ مل کر خفیہ طور پر کیا کر رہے ہیں؟ مسلمانوں کی بے حسی جان کر آپ بھی افسوس کریں گے. معروف پاکستانی فاسٹ بالر رومان رئیس کی شادی کی تصاویر منظر عام پر آگئی. سینما میں فلم دیکھنے کے بعد خاتون پاگل ہو گئی، ہسپتال منتقل فلم میں ایسا کیا تھا کہ اس کا یہ حال ہوا؟. معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل کیساتھ برطانیہ میں گوروں نے ایساانتہائی شرمناک کام کر دیا کہ جان کر ہر پاکستان غصے میں آگ بگولہ ہو جائے. سعودی عرب نے ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو حج سے روک دیا، وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی کہیں گے کہ ’’جو ہوا ٹھیک ہوا‘‘. پاکستان کو ایٹمی ہتھیاروں سے محروم کرنے کیلئے امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کیا ’’ڈرٹی گیم ‘‘کھیل رہے ہیں. یہ پڑھنے کے بعد آپ پیٹ کے بل ہرگز نہیں سوئیں گے. عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی باضابطہ کارروائی شروع ،الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کیا کہا کہ؟. افسوس ناک خبرعامر خان کو بری بیماری لاحق ہو گئی ،اب وہ پہچانے نہیں جارہے ہیں؟. پاکستان کے مایہ ناز بلے باز عمران نذیر تو آپ کو یاد ہوں گے آج کل وہ کہاں اور کس حال میں ہیں؟

شاہ رخ اور سلمان کو فلم میں دوبارہ ایک ساتھ دیکھنے کیلئے 2020ءتک انتظار کرنا ہوگا


12ممبئی (نیوز ڈیسک)بولی وڈ کے دو کامیاب اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان کئی سالوں بعد ایک ساتھ فلم ’ٹیوب لائٹ‘ میں کام کرتے نظر آئے۔ویسے تو یہ فلم سلمان خان کی تھی، تاہم شاہ رخ خان نے دبنگ خان کی درخواست پر اس فلم میں ایک جادوگر کا مختصر کردار ادا کیا۔اگرچہ ان دونوں کے مداح دوبارہ انہیں ایک ساتھ کسی ایسی فلم میں دیکھنا چاہتے تھے جس میں سلمان اور شاہ رخ دونوں کا ہی اہم کردار ہو، تاہم اگر آپ بھی ایسا چاہتے ہیں تو اب اس کے لیے 2020 تک کا انتظار کرنا ہوگا۔بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کے بعد شاہ رخ خان سے سوال کیا گیا تھا کہ وہ اور سلمان دوبارہ ایک ساتھ کس فلم میں نظر آئیں گے جس پر اداکار نے کہا کہ انہوں نے سلمان خان سے ہدایت کار آنند ایل رائے کے ساتھ بنائی جانے والی اپنی فلم میں ایک مختصر کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

تاہم حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ خان نے مداحوں کا آگاہ کیا کہ وہ اور سلمان خان اس وقت اپنے اپنے پراجیکٹس کے ساتھ کافی مصروف ہیں، جس کی وجہ سے سال 2020 سے قبل وہ دونوں ایک ساتھ کام نہیں کر پائیں گے۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک ساتھ متعدد فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’ہم تمہارے ہیں صنم‘ اور ’کرن ارجن‘ وغیرہ شامل ہیں۔