بحیرہ سولو میں امریکا اور فلپائن کی مشترکہ بحری مشقیں شروع


5منیلا(این این آئی)امریکا اور فلپائن کی بحری افواج نے جنوبی فلپائن کے خطرناک پانیوں میں مشترکہ عسکری مشقیں شروع کردیں۔دوسری طرف فلپائن کے شہر مراوی میں مسلم انتہا پسند جنگجوو¿ں کے خلاف گزشتہ پانچ ہفتوں سے جاری کارروائی میں تین سو جنگجو جبکہ بیاسی سکیورٹی اہلکار اور چوالیس شہری بھی مارے جا چکے ہیں۔

امریکی ٹی وی کے مطابق یہ فوجی مشقیں ایک ایسے وقت پر کی گئیں، جب خطے میں شدت پسند تنظیم داعش کے باعث خطرات میں اضافے سے خبردار کیا جا رہا ہے۔ بحیرہ سولو میں فلپائن اور امریکی بحریہ اپنا گشت بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری طرف فلپائن کے شہر مراوی میں انتہا پسند جنگجوو¿ں کے خلاف گزشتہ پانچ ہفتوں سے جاری کارروائی میں تین سو جنگجو جبکہ بیاسی سکیورٹی اہلکار اور چوالیس شہری بھی مارے جا چکے ہیں۔