مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی،4نوجوان شہید ، خاتون سمیت14زخمی


4سری نگر (نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے دیال گام میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے 4کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ ایک خاتون سمیت14 افراد کو زخمی کردیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے دیال گام میں بھارتی فوج نے تلاشی اور محاصرے کی پرتشدد کارروائی کے دوران بشیر احمد وانی عرف بشیر لشکری اور آزاد ملک نامی نوجوان کو شہید کردیا۔بشیر احمد وانی کی شہادت کی خبر سنتے ہی ہزاروں افراد نے کوکرناگ میں شہید کے آبائی گاﺅں صوف شالی کی طرف مارچ کیا۔ بھارتی فوج نے علاقے میں ایک مکان بھی نذر آتش کردیا۔جبکہ اس سے قبل فوجیوں نے علاقے میں آپریشن کے خلاف مظاہرہ کرنے والے کشمیریوں پر اندھادھند گولیاں ، پیلٹ اورآنسو گیس کے گولے پھینکے جس کے باعث طاہرہ بیگم نامی خاتون اور ایک نوجوان شاداب احمد شہید اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔جبکہ حکومت نے ضلع اسلام آبادمیں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی اور دیالگام میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کر دیں۔ انتظامیہ نے طلباءکو بھارت مخالف مظاہروں سے روکنے کے لیے ضلع میں تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ2نوجوانوں سمیت37بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیاتھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.