معروف اداکار عندنان چھپے رستم نکلے‘ سری دیوی کی شادی شدہ زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھادیا


maroofممبئی(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکارعدنان صدیقی نے اداکارہ سری دیوی اور ان کے شوہر بونی کپور کی شادی شدہ زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سری دیوی کو بے انتہا پسند کرتے ہیں۔پاکستان کے ناموراور باصلاحیت اداکار عدنان صدیقی اور خوبرو اداکارہ سجل علی فلم ’’مام‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی سری دیوی اوران کی سوتیلی بیٹی کے رشتے کے درمیان آنے والے اتار چڑھاؤ کے گرد گھومتی ہے، جس میں سجل علی سری دیوی کی بیٹی اور عدنان صدیقی ان کے شوہر کا کردار ادا کررہے ہیں۔اداکار عدنان صدیقی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے شوٹنگ کے دوران پیش آنے چند دلچسپ واقعات سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت مزے کرتے تھے۔ انہوں نے سری دیوی کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ سری دیوی انہیں بہت پسند ہیں،
بہترین اداکارہ کے ساتھ وہ بہت خوبصورت اوراچھی انسان بھی ہیں، ’’میں نےان کی بہت سی فلمیں دیکھی ہیں اور جب آپ اپنے پسندیدہ اسٹار کے ساتھ کام کررہے ہوں تو کام کے دوران بہت مشکل پیش آتی ہے لیکن میں نے خود کو سنبھال کر اچھا کام کرنے کی کوشش کی۔‘‘انہوں نےسری دیوی کے شوہر بونی کپور کے کھانے پینے کی عادات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بونی کپور کھانے پینے کے بہت شوقین ہیں۔ وہ نہ صرف خود مزیدار کھانے کھاتے تھے بلکہ ہمیں بھی اپنے ساتھ شامل کرلیتے تھے جبکہ سیٹ پر کھانے کو دیکھ کرہمیشہ ان کے منہ میں پانی آجاتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ فلم مام سے قبل انہیں مزید دو فلموں کی پیشکش کی گئی تھی جن میں رانی مکھرجی کی فلم ’’مردانی‘‘ اور مہیش بھٹ کی فلم ’’جسم 2‘‘ شامل ہیں لیکن انہوں نے دونوں فلموں میں کام کرنے سے معذرت کرلی کیونکہ وہ صرف نام کیلئے نہیں بلکہ حقیقی کام کرنا چاہتے تھے لہٰذا جیسے ہی انہیں اچھے کردار کی پیشکش ہوئی، انہوں نے فوراً ہامی بھرلی۔واضح رہے کہ فلم ’’مام‘‘ سری دیوی کیلئے اس لحاظ سے بھی بہت اہمیت رکھتی ہے کہ اس فلم کے ذریعے بھارتی شوبز انڈسٹری میں ان کے 50 سال مکمل ہورہے ہیں۔ فلم میں سری دیوی، سجل علی اورعدنان صدیقی کے علاوہ ونود کھنہ کے بیٹے اکشے کھنہ اور نواز الدین صدیقی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم آئندہ ماہ 7 جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.