شام: داعش کے زیر انتظام جیل پر فضائی حملہ، 42 قیدی جان سے گئے


USBombing-1شام: (28 جون 2017) شام میں داعش کے زیر قبضہ ایک قصبے میں واقع جیل پر فضائی حملے میں بیالیس قیدی جان سے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے کہا امریکا کی قیادت میں اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے شام کے شہر المیادین میں قائم داعش کی جیل کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ اتحادی فوج کے ایک ترجمان نے بیان میں کہا کہ واقعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔